بیجنگ۔19مئی (اے پی پی):چین کے صوبے گوانگ ڈو میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا۔شنہوا کے مطابق یہ واقعہ صوبے کے شہر پنگتوگنگ کے نواحی گائوں میں گزشتہ روز صبح سات بجے کے قریب پیش آیا جہاں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔