بیجنگ۔30مارچ (اے پی پی):چین میں بوآؤ فورم فار ایشیا کےتحت بحیرہ جنوبی چین کے موضوع پر ذیلی فورم اور ”مشترکہ گھر“ کے موضوع پر گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق چائنا میڈیا گروپ نے چائنا انسٹیٹیوٹ آف ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز اور ہوا یانگ میرین ریسرچ سینٹر سمیت مختلف اداروں کے مشترکہ تعاون سے بوآؤ فور م فار ایشیا کے تحت بحیرہ جنوبی …
چین، بوآؤ فورم فار ایشیا کےتحت بحیرہ جنوبی چین کے موضوع پر ذیلی فورم اور ”مشترکہ گھر“ گول میز کانفرنس کا انعقاد

مزید خبریں
بیجنگ۔30مارچ (اے پی پی):چین میں بوآؤ فورم فار ایشیا کےتحت بحیرہ جنوبی چین کے موضوع پر ذیلی فورم اور ”مشترکہ گھر“ کے موضوع پر گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق چائنا میڈیا گروپ نے چائنا انسٹیٹیوٹ آف ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز اور ہوا یانگ میرین ریسرچ سینٹر سمیت مختلف اداروں کے مشترکہ تعاون سے بوآؤ فور م فار ایشیا کے تحت بحیرہ جنوبی چین کے موضوع پر ایک ذیلی فورم اور ”مشترکہ گھر“ کے عنوان سے گول میز اجلاس پر مشتمل میڈیا سرگرمیوں کا سلسلہ بوآؤاور سی ایم جی کے سانیا میں موجود دفتر میں منعقد کیا ۔
”مشترکہ گھر“ کے عنوان سے گول میز اجلاس میں چین، برطانیہ، انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور اور دیگر ممالک کے 10 سے زائد ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے آن لائن اور آف لائن شرکت کی ۔ شرکاء نے سمندر کی نگرانی کو فروغ دینے، سمندری سلامتی کی حفاظت اور بلیو اکانومی کی ترقی سمیت مختلف پہلوؤں پر بات چیت سے انسانیت کے مشترکہ گھر کو درپیش چیلنجز، ان کے حل اور مستقبل کی سمت پر غور کیا ۔ اجلاس کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سمندر دنیا کو تقسیم کرنے کے لیے نہیں ہے، بلکہ یہ انسانیت کا مشترکہ گھر ہے اور تمام ممالک کا اس گھر کی مشترکہ تعمیر میں مل کر تعاون کرنا ضروری ہے۔








