چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کا ہسپتال بردار جہاز ’’آشیئس آرک‘‘ طبی خدمات کی فراہمی اور دوستانہ دورے کے سلسلے میں مغربی افریقی ملک ٹوگو کے دارالحکومت لومے پہنچ گیا۔ شنہوا کے مطابق جہاز اتوار کو لومے پہنچا، جہاں وہ مشن ہارمنی 2026 کے تحت مقامی شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کرے گا۔
چینی بحریہ کا ہسپتال بردار جہاز طبی خدمات کی فراہمی کے لیے ٹوگو پہنچ گیا
لومے ۔3نومبر (اے پی پی):چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کا ہسپتال بردار جہاز ’’آشیئس آرک‘‘ طبی خدمات کی فراہمی اور دوستانہ دورے کے سلسلے میں مغربی افریقی ملک ٹوگو کے دارالحکومت لومے پہنچ گیا۔ شنہوا کے مطابق جہاز اتوار کو لومے پہنچا، جہاں وہ مشن ہارمنی 2026 کے تحت مقامی شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کرے گا۔
جہاز پر موجود طبی عملہ مقامی مریضوں کا معائنہ اور علاج کرے گا جبکہ چینی طبی ٹیم ٹوگو کے ایک فوجی ہسپتال کا دورہ بھی کرے گی، جہاں طبی شعبے میں تجربات کے تبادلے اور علمی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔دورے کے دوران جہاز پر استقبالیہ تقریب اور ٹوگو کے فوجی اہلکاروں کے ساتھ دوستانہ باسکٹ بال میچ بھی منعقد کیا جائے گا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان روابط اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔رپورٹ کے مطابق چین اور ٹوگو کے درمیان 1972 میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔
ستمبر 2024 میں دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو جامع تزویراتی شراکت داری کی سطح تک بڑھایا جبکہ اکتوبر 2026 میں دونوں ممالک کے سربراہان نے دوطرفہ تعلقات کو نئے دور کے لیے چین اور ٹوگو کے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔









