امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور ان کے بقول ایسا معاہدہ ممکن ہے۔بی بی سی کے مطابق امریکی صدر نے اس امکان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک سمجھوتے کا خواہاں ہے، تاہم انھوں نےایران کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات کی موجودہ صورتحال یا پیش رفت کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
ایران سے معاہدہ ہو سکتا ہے، تیل کی قیمتیں مزید گریں گی،امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔3نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور ان کے بقول ایسا معاہدہ ممکن ہے۔بی بی سی کے مطابق امریکی صدر نے اس امکان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک سمجھوتے کا خواہاں ہے، تاہم انھوں نےایران کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات کی موجودہ صورتحال یا پیش رفت کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
واشنگٹن میں لنکن میموریل ریفلیکٹنگ پول پر خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ (ایرانی) معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ایسا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تیل کی قیمتیں ایک ہی دن میں 10 ڈالر کم ہوئیں جسے انھوں نے تاریخ کی سب سے بڑی یومیہ کمی قرار دیا۔ ان کے مطابق قیمتیں مزید بہت نیچے جائیں گی کیونکہ ہم ایران کے معاملے میں جیت رہے ہیں، ہم آسانی سے جیت رہے ہیں۔







