چینی سفارت خانے کی شیخوپورہ کے قریب ٹرین اور کوسٹر کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے شیخوپورہ کے قریب ٹرین اور کوسٹر کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں ٹرین کے المناک حادثے پر سفارت خانہ غمزدہ ہے جس میں …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے شیخوپورہ کے قریب ٹرین اور کوسٹر کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں ٹرین کے المناک حادثے پر سفارت خانہ غمزدہ ہے جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ سفارت خانہ نے حادثہ میں متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کی ہے۔