چینی سفیر یاﺅ جنگ کا ”سی پیک سب کیلئے سود مند منصوبہ“ کے موضوع پر سمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی)پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے بہت اہم ہے، یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان کو طویل المدت ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا بلکہ خطے کی ترقی میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا، پاکستان کو چاہئے کہ وہ سی پیک کو اپنی نیشنل سٹریٹیجی کا حصہ بنائے۔ …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی)پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے بہت اہم ہے، یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان کو طویل المدت ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا بلکہ خطے کی ترقی میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا، پاکستان کو چاہئے کہ وہ سی پیک کو اپنی نیشنل سٹریٹیجی کا حصہ بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”سی پیک سب کیلئے سود مند منصوبہ“ کے موضوع پر ایک سمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف کنفلیکٹ ریزولیشن نے مشترکہ طور پر کیا۔ چین کے سفیر نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو اپنا بہترین اور قابل اعتماد دوست سمجھتا ہے اور پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ مضبوط پاکستان چین اور خطے کے بہتر مفاد میں ہے۔

مزید خبریں