اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور پاکستان تحریک انصاف اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مابین اشتراک کے مختلف پہلوو¿ں پر خصوصی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں بین الجماعتی تعلقات …
چینی سفیر یاﺅ جنگ کی چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور پاکستان تحریک انصاف اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مابین اشتراک کے مختلف پہلوو¿ں پر خصوصی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں بین الجماعتی تعلقات میں پختگی کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو نئی سطح تک لے جانے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اﷲ نیازی نے کہا کہ چین پاکستان کا بااعتماد دوست اور نہایت عزیز ہمسایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مابین جامع اشتراک کا ثمر ہے، مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے یکساں حکمت عملی دونوں ممالک کے عوام کی معاشی و سماجی ترقی کیلئے مفید ثابت ہو رہی ہے۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ بطور سیاسی جماعت کمیونسٹ پارٹی نے قلیل عرصہ میں خود کو منظم اور مستحکم بنایا ہے، کمیونسٹ پارٹی کے تجربات وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں تحریک انصاف کو جدید سیاسی جماعت کی صورت میں ڈھالنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی حکمران جماعتوں کے مابین مربوط تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی فلاح کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے، غربت کے خاتمہ، کرپشن کے انسداد اور معیاری گورننس کے حصول میں چین کے تجربات سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دہائیوں پر محیط تعلقات مزید مستحکم اور پختہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین اشتراک سے دوطرفہ تعاون کے نئے راستے کھلے ہیں، کمیونسٹ پارٹی کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعلقات کو نہایت قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔








