چینی سٹیل ریبار اور خام لوہے کے نرخوں میں کمی

بیجنگ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) چینی سٹیل ریبار کے نرخوں میں چار ہفتے تک تیزی رہنے کے بعد جمعرات کو کمی آگئی۔شنگھائی فیوچرز ایکسچینج میں جنوری کے لئے ریبار کی سپلائی 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 4117یوان طے پائی۔ورلڈ سٹیل ایسو سی ایشن کے اندازوں کے مطابق چین کی سٹیل کی طلب میں رواں سال 6 فیصد سے 781ملین ٹن تک اضافہ ہوگا اور آئندہ سال بھی یہ طلب …

بیجنگ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) چینی سٹیل ریبار کے نرخوں میں چار ہفتے تک تیزی رہنے کے بعد جمعرات کو کمی آگئی۔شنگھائی فیوچرز ایکسچینج میں جنوری کے لئے ریبار کی سپلائی 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 4117یوان طے پائی۔ورلڈ سٹیل ایسو سی ایشن کے اندازوں کے مطابق چین کی سٹیل کی طلب میں رواں سال 6 فیصد سے 781ملین ٹن تک اضافہ ہوگا اور آئندہ سال بھی یہ طلب اس کے لگ بھگ رہے گی۔ڈیلیان کموڈیٹی ایکسچینج میں جنوری کے لئے خام لوہے کی سپلائی 1.1فیصد کمی کے ساتھ 507.50یوان فی ٹن طے پائی۔ایکسچینج میں چین سے آسڑیلیا کے لئے سپاٹ آئرن اوور کی ڈیلیوری کے نرخ 70.70 ڈالر فی ٹن طے پائے۔