چینی شہر گوانگ ژو اور استنبول کے درمیان براہ راست پروازیں شروع

134

بیجنگ۔29جون (اے پی پی):چین کےجنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو سے ترکیہ کےدارالحکومت استنبول کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہو گئی ہیں ۔شنہوا کے مطابق اس سلسلہ میں پہلی پرواز گزشتہ روز 259 مسافروں کو لے کرگوانگ ژو سے استنبول پہنچی۔گوانگ ژو سے استنبول کا سفر تقریباً 11 گھنٹے اور واپسی کا سفر تقریباً 10 گھنٹے کا ہے۔

اس روٹ پر طیارے چلانے والی چینی فضائی کمپنی چائنا سدرن ایئرلائنز بوئنگ طیاروں کا استعمال کرتی ہے۔ دونوں شہروں کے درمیان پروازیں ہفتے میں تین بار پیر، بدھ اور جمعہ کو ہوتی ہیں۔ چائنا سدرن ایئر لائنز نے مستقبل قریب میں مزید بین الاقوامی روٹس پر پروازیں شروع کرنے کی توقع ظاہر کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق چین سیاحت کے شعبہ کو فروغ دینے کے لئےاپنی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی میں توسیع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لئے بین الاقوامی روٹس پر پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ ■