واشنگٹن۔29جون (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر برائے کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجنیئرعبداللہ بن عامر السواحہ نے وائٹ ہاوس میں متعدد امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے، ڈیجیٹل معیشت کی ترقی، جدت طرازی کی حوصلہ افزائی اور مملکت میں سپیس انڈسٹری کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکا میں سعودی …
سعودی وزیر برائے کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں

مزید خبریں
واشنگٹن۔29جون (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر برائے کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجنیئرعبداللہ بن عامر السواحہ نے وائٹ ہاوس میں متعدد امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے، ڈیجیٹل معیشت کی ترقی، جدت طرازی کی حوصلہ افزائی اور مملکت میں سپیس انڈسٹری کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان اور نائب وزیر کمیونیکیشن انجنیئر ہیثم العوہلی بھی موجود تھے۔قبل ازیں انجنیئرعبداللہ بن عامر السواحہ نے واشنگٹن میں امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں دونوں ممالک کی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات سعودی وزیر کے دورہ امریکا کا حصہ تھی جس کا مقصد تعلقات کو مضبوط بنانا اورسعودی عرب کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں معاونت کرنا ہے۔سعودی وزیر کے اس دورے میں ٹیکنالوجی سرمایہ کاری، وینچر کیپیٹل کو فروغ دینے، انٹر پرینیور شپ کی سپورٹ اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے درمیان تعاون کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بڑی ٹیک کمپنیوں کی لیڈر شپ کے ساتھ ملاقاتیں شامل ہیں۔








