بیجنگ ۔ 23 جولائی (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے درمیان چین اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ ہوا۔چینی ریڈیو کے مطابق اپنے پیغام میں شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ 30 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور …
چینی صدر اور شاہ سلمان کے مابین دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 23 جولائی (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے درمیان چین اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ ہوا۔چینی ریڈیو کے مطابق اپنے پیغام میں شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ 30 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور سعودی عرب کے تعلقات مستقل طور پر فروغ پا رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے بھر پور نتائج برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چین سعودی تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور وہ شاہ سلمان کے ساتھ مل کر نئے دور میں چین سعودی تعلقات کی ترقی اور دونوں ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے تیار ہیں۔








