چینی صدر سے روسی وزیر اعظم کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ ، ترقیاتی حکمتِ عملیوں میں ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق

بیجنگ۔4نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ سے چین کے دورہ پر آئے ہوئے روس کے وزیرِاعظم میخائل میشوستین نے منگل کو بیجنگ میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور ترقیاتی حکمتِ عملیوں میں ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ شنہوا کے مطابق ا س موقع پر چین کے صدر نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے …

بیجنگ۔4نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ سے چین کے دورہ پر آئے ہوئے روس کے وزیرِاعظم میخائل میشوستین نے منگل کو بیجنگ میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور ترقیاتی حکمتِ عملیوں میں ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ شنہوا کے مطابق ا س موقع پر چین کے صدر نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے چین اور روس نے عالمی سطح پر غیر یقینی اور چیلنجز سے بھرپور ماحول کے باوجود تحمل اور اعتماد کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ترقی کے اہداف پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو برقرار رکھنا، مضبوط بنانا اور مزید آگے بڑھانا ایک تزویراتی فیصلہ ہے۔شی جن پنگ نے کہا کہ رواں سال ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کے لیے نئے اہداف اور حکمتِ عملی طے کی گئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ چین اور روس کو قریبی رابطہ برقرار رکھتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاقِ رائے پر مکمل عمل درآمد کرنا چاہیے اور باہمی تعاون کے دائرے کو مزید وسیع بنانا چاہیے تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی مفادات کے ساتھ ساتھ عالمی امن و ترقی میں بھی موثر کردار ادا کیا جا سکے۔