بوسان ۔30اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات بہت کامیاب رہی اور وہ دوبارہ بات چیت کے لیے اپریل میں چین جائیں گے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو چھ سال بعد پہلی بار بالمشافہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے …
چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کامیاب رہی،اپریل میں چین جائوں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
بوسان ۔30اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات بہت کامیاب رہی اور وہ دوبارہ بات چیت کے لیے اپریل میں چین جائیں گے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو چھ سال بعد پہلی بار بالمشافہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ہوئی۔ایئر فورس ون پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے بہت سے معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو ’ایک بہت طاقتور ملک کے شاندار رہنما‘ قرار دیا۔امریکی صدر نے بتایا کہ میں اپریل میں چین جا رہا ہوں اور وہ کچھ عرصے بعد فلوریڈا، پام بیچ یا واشنگٹن ڈی سی آئیں گے۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ چین کی درآمدی اشیاء پر عائد محصولات کو 47 فیصد تک کم کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔اس کے بدلے میں چین امریکہ سے سویا بین کی خریداری دوبارہ شروع کرے گا، نایاب زمینوں (ریئر ارتھ) کی برآمدات جاری رکھے گا اور (ہیروئن سے زیادہ طاقتورمصنوعی دوا) فینٹینائل کی غیر قانونی تجارت پر سخت کارروائی کرے گا۔
جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا انہوں نے شی جن پنگ کے ساتھ تائیوان کے معاملے پر بات کی تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ (معاملہ)کبھی زیر بحث نہیں آیا۔ تائیوان کا کبھی ذکر نہیں ہوا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اور شی جن پنگ یوکرین کے معاملے پر مل کر کام کریں گے۔یوکرین کے معاملے پر کافی دیر بات ہوئی اور ہم دونوں مل کر کام کر کے دیکھیں گے کہ کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔








