چینی صدر نے 200 بوئنگ طیارے خریدنے کا وعدہ کیا ہے، ڈونلڈٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر نے امریکا سے 200 بوئنگ طیارے خریدے کا بھی وعدہ کیا ہے

بیجنگ ۔15مئی (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر نے امریکا سے 200 بوئنگ طیارے خریدے کا بھی وعدہ کیا ہے۔فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ نے 200 بوئنگ جیٹ طیارے خریدنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ 200 بڑے جہازوں کی خریداری کا مطلب بہت ساری نوکریاں، بوئنگ کو 150 کا آرڈر درکار تھا، اُنھیں 200 کا مل گیا۔

مزید خبریں