بیجنگ۔15اپریل (اے پی پی):چینی صدر ژی جن پنگ نے سعودی عرب کےو لی عہد محمد بن سلمان السعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے نیک خواہشات پر مبنی پیغام دیا اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے،جامع سٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور دونوں ممالک اور ان کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے …
چینی صدر کا سعودی و لی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، جامع سٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
بیجنگ۔15اپریل (اے پی پی):چینی صدر ژی جن پنگ نے سعودی عرب کےو لی عہد محمد بن سلمان السعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے نیک خواہشات پر مبنی پیغام دیا اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے،جامع سٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور دونوں ممالک اور ان کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی اور علاقائی حالات میں گہری اور پیچیدہ تبدیلیاں آرہی ہیں جو چین سعودی عرب تعلقات کی سٹریٹجک اور وسیع اہمیت کو مزید اجاگر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران چین اور سعودی عرب مشترکہ کوششوں سے مل کر آگے بڑھے ہیں جس سے دوطرفہ تعلقات میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو ترجیح دیتا ہے اور اپنی جامع سٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور دونوں ممالک اور ان کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔








