بیجنگ۔30مارچ (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے گومنگ ڈانگ پارٹی کی چیئرپرسن زنگ لی وین کے مین لینڈ کے اپریل میں مجوزہ دورے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے دفترِ برائے امور تائیوان کے ڈائریکٹر سونگ تاؤ نے بیان میں کہا کہ چین کی گو منگ ڈانگ پارٹی کی چیئرپرسن زنگ لی وِین نے عہدہ …
چینی صدر کا گومنگ ڈانگ پارٹی کی چیئرپرسن کے مین لینڈ کے دورے کا خیر مقدم

مزید خبریں
بیجنگ۔30مارچ (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے گومنگ ڈانگ پارٹی کی چیئرپرسن زنگ لی وین کے مین لینڈ کے اپریل میں مجوزہ دورے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے دفترِ برائے امور تائیوان کے ڈائریکٹر سونگ تاؤ نے بیان میں کہا کہ چین کی گو منگ ڈانگ پارٹی کی چیئرپرسن زنگ لی وِین نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کئی بار یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ مین لینڈ کا دورہ کرنا چاہتی ہیں۔ دونوں سیاسی پارٹیوں کے تعلقات اورآبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینے کے لیے انہوں نے اعلان کیا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور جنرل سیکرٹری شی جن پنگ کی دعوت پر چیئرپرسن زنگ لی وِین کی قیادت میں 7 سے 12 اپریل تک گو منگ ڈانگ پارٹی کا وفد جیانگسو، شنگھائی اور بیجنگ کا دورہ کرے گا اور صدر شی جن پنگ ان کے اس دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ گو منگ ڈانگ پارٹی کے چیئرپرسن کے دفتر نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور جنرل سیکرٹری شی جن پنگ نے چیئرپرسن زنگ لی وِین کی قیادت میں وفد کو مین لینڈ کے دورے کی دعوت دی۔ چیئرپرسن زنگ لی وین نے جرنل سیکرٹری شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا اور اس دورے کو خوش دلی سے قبول کیا ہے۔








