چینی صدر کی چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد،چین کا اقتصادی حجم نیا ریکارڈ قائم کر چکا ہے ، شی جن پنگ

بیجنگ۔31دسمبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ نئے سال کی آمد آمد ہے، نئے سال کے موقع پر میں بیجنگ سے سب کو نئے سال کی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرنا چاہتا ہوں۔بدھ کے روز سی جی ٹی این کے مطابق چینی صدر نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ہم نے بڑی محنت کرکے مختلف مشکلات پر قابو پایا اور تمام …

بیجنگ۔31دسمبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ نئے سال کی آمد آمد ہے، نئے سال کے موقع پر میں بیجنگ سے سب کو نئے سال کی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرنا چاہتا ہوں۔بدھ کے روز سی جی ٹی این کے مطابق چینی صدر نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ہم نے بڑی محنت کرکے مختلف مشکلات پر قابو پایا اور تمام مقررہ اہداف کی تکمیل کی اور چینی طرز کی جدیدیت کے نئے سفر میں ہم آگے بڑھتے جارہے ہیں ۔

چین کا اقتصادی حجم نیا ریکارڈ قائم کر چکا ہے اور رواں سال اس کے ایک سو چالیس ٹریلین یوان تک پہنچنے کی توقع ہے۔ملک کی اقتصادی ، سائنس و ٹیکنالوجی،دفاعی اور مجموعی قومی قوت نئی بلندی تک پہنچ گئی ہے، صاف پانی اور سبز پہاڑ کے تصور سے ہمارا ماحولیاتی نظام مزید بہتر ہو گیا ہے جس پر میں ہر ایک معمار اور محنت کش کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جدت طرازی سے اعلی معیار کی ترقی کے لئے مضبوط قوت فراہم کی ہے، سائنس و ٹیکنالوجی اور صنعتوں کے انضمام سے جدت کے بے شمار نئے ثمرات سامنے آ رہے ہیں،مصنوعی ذہانت کے بگ ماڈلز یکے بعد دیگرے استعمال میں آئے ہیں اور چین اختراعی قوت کی حامل سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک بن گیا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ عوام کی زندگی کے سلسلے میں ہر ایک بات اہم ہے،سال میں نئے روزگار حاصل کرنے والوں کے حقوق کی مزید ضمانت دی گئی ہے، بزرگوں کی زندگی کو آسان بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر کی گئیں اور کم سن بچوں کی پرورش کیلئے خاندان کو ماہانہ سبسڈی میں تین سو یوان دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر عالمی امن و ترقی کو فروغ دینا چاہتے ، ہمیں مقررہ اہداف پر قائم رہتے ہوئے مضبوطی سے آگے بڑھ کر اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہوگا۔

 

مزید خبریں