بیجنگ ۔ 19 مئی (اے پی پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء پر قابو پانے کے لئے بین الاقوامی برادری کے درمیان اتحاد وتعاون سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ چینی حکومت چین ، امریکہ اور افریقہ کے تھنک ٹینکوں کی حمایت کرتی ہے کہ وہ وبائی امراض سے متعلق تعاون پر سود …
چینی وزارت خارجہ کاکورونا وباء کے خلاف تعاون پر مفید بات چیت کے لئے چین ، امریکہ اور افریقہ کے تھنک ٹینکوں کی حمایت کا اظہار

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 19 مئی (اے پی پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء پر قابو پانے کے لئے بین الاقوامی برادری کے درمیان اتحاد وتعاون سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ چینی حکومت چین ، امریکہ اور افریقہ کے تھنک ٹینکوں کی حمایت کرتی ہے کہ وہ وبائی امراض سے متعلق تعاون پر سود مند تبادلہ خیال کریں۔صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں ژاؤ لی جیان نے کہا کہ وائرس کسی سرحد اور نسل میں تمیز نہیں کرتا ،یہ انسانیت کا مشترکہ دشمن ہے، اس وباء پر قابو پانے کے لئے اتحاد اور تعاون بین الاقوامی برادری کے پاس سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔انہوں نے کہا کہ افریقہ میں موجودہ وبائی صورتحال سنگین ہے،اس وباء پر قابو پانے کے لئے سہ فریقی تعاون اہم کردار ادا کر سکتا ہے،جس کی چین پوری حمایت کرتاہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چین کے انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن انٹرنیشنل ریلیشنز ، امریکہ کے کارٹر سنٹر ، اور جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی امور کے انسٹیٹیوٹ نے مشترکہ طور پر انسداد وباء کے تعاون سے متعلق ایک ویڈیو سیمینار کا انعقاد کیا تھا تاکہ انسداد وبا کیلئے چین امریکہ افریقہ سہ فریقی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔








