چینی کمپنی نے جمہوریہ چیک کو ہائی سپیڈ ریلوے انجن فروخت کرنے کے2 کروڑ یورو کے معاہدے پر دستخط کر دئےے

بیجنگ ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) چینی کمپنی نے جمہوریہ چیک کو ہائی سپیڈ ریلوے انجن فروخت کرنے کے2 کروڑ یورو کے معاہدے پر دستخط کردئیے۔چینی حکام کے مطابق یہ چین کی طرف سے یورپی یونین کے رکن کسی ملک کو ریلوے انجن فروخت کرنے کا پہلا معاہدہ ہے۔معاہدے کے تحت ٹرینیں تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی چین کی سی آر آر سی کی ذیلی …

بیجنگ ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) چینی کمپنی نے جمہوریہ چیک کو ہائی سپیڈ ریلوے انجن فروخت کرنے کے2 کروڑ یورو کے معاہدے پر دستخط کردئیے۔چینی حکام کے مطابق یہ چین کی طرف سے یورپی یونین کے رکن کسی ملک کو ریلوے انجن فروخت کرنے کا پہلا معاہدہ ہے۔معاہدے کے تحت ٹرینیں تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی چین کی سی آر آر سی کی ذیلی کمپنی ژہوزو لوکو موٹو جمہوریہ چیک کو تین ٹرینیں فروخت کرے گی۔ 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ان تین میں سے پہلی ٹرین2018ءکے وسط میں جمہوریہ چیک کے حوالے کردی جائے گی۔

Leave a Reply