چینی کوسٹ گارڈ نے جاپانی کشتی کو متنازع دیاؤیو جزائر کے پانیوں سے نکال دیا

بیجنگ۔2دسمبر (اے پی پی):چین کی کوسٹ گارڈ نے دیاؤیو جزائر کے قریب سمندری حدود میں داخل ہونے والی جاپانی ماہی گیر کشتی کو وارننگ دے کر علاقہ سے نکال دیا۔ تاس کے مطابق چینی حکام نے بتایا کہ ’’روئی باؤوان‘‘ نامی ماہی گیر کشتی نے 2 دسمبر کو چین کے متنازع دیاؤیو (سینکا کو) جزائر کی علاقائی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئی جس پر چین کی کوسٹ …

بیجنگ۔2دسمبر (اے پی پی):چین کی کوسٹ گارڈ نے دیاؤیو جزائر کے قریب سمندری حدود میں داخل ہونے والی جاپانی ماہی گیر کشتی کو وارننگ دے کر علاقہ سے نکال دیا۔ تاس کے مطابق چینی حکام نے بتایا کہ ’’روئی باؤوان‘‘ نامی ماہی گیر کشتی نے 2 دسمبر کو چین کے متنازع دیاؤیو (سینکا کو) جزائر کی علاقائی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئی جس پر چین کی کوسٹ گارڈ کے بحری بیڑے نے قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے اسے وارننگ دیتے ہوئے علاقے سے باہر نکال دیا۔

حکام نے کہا کہ جاپان ایسے اقدامات سے گریز کرے اور فوری طور پر اس علاقے میں تمام غیر قانونی سرگرمیاں بند کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین اپنی قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے گشت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ دیاؤیو جزائر کے تنازع میں ستمبر 2012 کے بعد شدت آئی، جب جاپان نے ان جزائر کی خریداری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد چین میں بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیے گئے تھے۔ تب سے چینی بحری جہاز وقفے وقفے سے جزائر کے قریب گشت کرتے ہیں۔

مزید خبریں