چینی کی قومی برآمدات میں جولائی 2024کے دوران 584 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):چینی کی قومی برآمدات میں جولائی 2024کے دوران 584 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم6.65 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2023 کے دوران چینی کی برآمدات کی مالیت 974 ملین روپے رہی تھی ۔ اس طرح جولائی 2023 کے مقابلہ میں جولائی 2024 کے دوران چینی …

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):چینی کی قومی برآمدات میں جولائی 2024کے دوران 584 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم6.65 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2023 کے دوران چینی کی برآمدات کی مالیت 974 ملین روپے رہی تھی ۔

اس طرح جولائی 2023 کے مقابلہ میں جولائی 2024 کے دوران چینی کی قومی برآمدات میں 5.676ارب روپے یعنی 583.66فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں