چین۔افغانستان۔پاکستان پر مشتمل تین ملکی وزراءخارجہ مذاکرات کا تیسرا مرحلہ (کل) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوگا‘ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) چین۔افغانستان۔پاکستان پر مشتمل تین ملکی وزراءخارجہ مذاکرات کا تیسرا مرحلہ (کل) ہفتہ کو اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت منعقد ہو رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات کے ایجنڈے میں سیاسی تعلقات اور امن عمل،سیکورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی،ترقیاتی تعاون اور روابط پر توجہ دی جائیگی۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ئی اور افغانستان کے وزیر …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) چین۔افغانستان۔پاکستان پر مشتمل تین ملکی وزراءخارجہ مذاکرات کا تیسرا مرحلہ (کل) ہفتہ کو اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت منعقد ہو رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات کے ایجنڈے میں سیاسی تعلقات اور امن عمل،سیکورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی،ترقیاتی تعاون اور روابط پر توجہ دی جائیگی۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ئی اور افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اپنے اپنے وفود کی قیادت کرینگے۔سہہ فریقی وزراءخارجہ ڈائیلاگ کا قیام 2017میں عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد باہمی دلچسپی مے معاملات بالخصوص اقتصادی ترقی اور امن و سلامتی کیلئے سہہ فریقی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مزید خبریں