بیجنگ۔31مارچ (اے پی پی):چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہر ژینگژو میں بغیر پائلٹ کارگو طیارے چانگ ینگ-8 نے کامیابی سے اپنی پہلی پرواز مکمل کر لی ۔ شنہوا کے مطابق یہ جدید بغیر پائلٹ طیارہ بیجنگ کی بیفانگ چانگ ینگ UAV ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے تیار کیا ہے اور یہ چین کا پہلا 7 ٹن وزنی بغیر پائلٹ کارگو طیارہ ہے جسے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کے بعد متعارف کرایا …
چین ،بغیر پائلٹ کارگو طیارے چانگ ینگ 8 کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل
بیجنگ۔31مارچ (اے پی پی):چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہر ژینگژو میں بغیر پائلٹ کارگو طیارے چانگ ینگ-8 نے کامیابی سے اپنی پہلی پرواز مکمل کر لی ۔ شنہوا کے مطابق یہ جدید بغیر پائلٹ طیارہ بیجنگ کی بیفانگ چانگ ینگ UAV ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے تیار کیا ہے اور یہ چین کا پہلا 7 ٹن وزنی بغیر پائلٹ کارگو طیارہ ہے جسے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کے بعد متعارف کرایا گیا۔چانگ ینگ-8 میں بڑا کارگو حصہ موجود ہے اور یہ 3.5 ٹن تک سامان اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کی پرواز کی حد 3 ہزار کلومیٹر سے زائد ہے۔یہ طیارہ عام سامان، تازہ اشیا، کولڈ چین مصنوعات اور ہنگامی امدادی سامان کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ ڈرون طویل فاصلے کی ترسیل، ریسکیو آپریشنز اور مشکل علاقوں میں سامان پہنچانے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔









