چین ،کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 82 ہو گئی

چین کےشمالی صوبے شانشی کے ضلع قین یوان میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 82 ہو گئی ہے۔

بیجنگ۔23مئی (اے پی پی):چین کےشمالی صوبے شانشی کے ضلع قین یوان میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 82 ہو گئی ہے۔ شنہوا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گیس دھماکہ جمعہ کی شام 7 بجکر 29 منٹ پر لیوشین یو کوئلہ کان میں پیش آیا۔حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔