چین ، صوبہ ہنان میں دریا میں طغیانی کے باعث 3 ہزار سے زائد آبادی محفوظ مقامات پر منتقل

124
flood
flood

بیجنگ ۔29جولائی (اے پی پی):چین کے صوبہ ہنان میں دریا میں طغیانی کے باعث 3 ہزار 832 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔ شنہوا کے مطابق شہر کے فلڈ کنٹرول اور خشک سالی کے امدادی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ژیانگتان کائونٹی کے یی شو ٹائون میں دریائے جوآنشوئی میں طغیانی آگئی ہے تاہم بھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ حکام نے بتایا کہ 3 ہزار 832 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،

ان افراد کے لیے 4 مقامی سکولوں میں عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں ۔ چین کی ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت نے ہفتے کو ہنان میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی اور کہا کہ صوبے کے کچھ حصوں میں سمندری طوفان گیمی کے اثرات کی وجہ سےہفتے کی شام سے پیر تک شدید بارشیں ہوں گی۔