چین اقوامِ متحدہ کو مضبوط بنانے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے، وزیر خارجہ وانگ یی

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اقوامِ متحدہ کو مزید موثر اور مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر پر سب سے پہلے دستخط کرنے والے ملک کے طور پر چین عالمی ادارے کے اختیار اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے …

بیجنگ۔17جون (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اقوامِ متحدہ کو مزید موثر اور مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر پر سب سے پہلے دستخط کرنے والے ملک کے طور پر چین عالمی ادارے کے اختیار اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے ’’گلوبل گورننس انیشی ایٹو‘‘ کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

یی، جو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن بھی ہیں، نے یہ بات ایک پریس کانفرنس میں کہی، جو زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی حکمرانی: چین کے اصول، تجاویز اور اقدامات کے عنوان سے جاری کردہ وائٹ پیپر کے موقع پر منعقد کی گئی ۔