چین اقوام متحدہ کی قیادت میں بین الاقوامی نظام کی مضبوطی کا تحفظ کرے گا، وانگ وین بین

بیجنگ ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ عالمی کانفرنس میں چینی صدر شی جن پنگ نے ایک اہم تقریر کی ہے۔انہوں نے اپنی تقریر میں دنیا کو کس قسم کے اقوامِ متحدہ کی ضرورت ہے اور وبا کے بعد کے دور میں اقوام متحدہ کو کس طرح کام …

بیجنگ ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ عالمی کانفرنس میں چینی صدر شی جن پنگ نے ایک اہم تقریر کی ہے۔انہوں نے اپنی تقریر میں دنیا کو کس قسم کے اقوامِ متحدہ کی ضرورت ہے اور وبا کے بعد کے دور میں اقوام متحدہ کو کس طرح کام کرنا چاہیے، اس حوالے سے چار نکاتی تجاویز پیش کیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ان چار نکاتی تجاویز سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ چین اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی نظام کو مضبوط تر کرے گا ، بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھے گا ، بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کرے گا اور عالمی حکمرانی میں فعال حصہ لے گا۔ وانگ وین بین نے یہ بھی بتایا کہ آنے والے دنوں میں ، صدر شی جن پنگ جنرل اسمبلی کے عمومی مباحثے ، حیاتیاتی تنوع کے سربراہی اجلاس سمیت اعلی سطحی اجلاسوں میں اہم تقاریر کریں گے۔