چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات 24 اکتوبر سے ملائیشیا میں شروع ہوں گے

بیجنگ۔23اکتوبر (اے پی پی):چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ 24 اکتوبر سے ملائیشیا کا 4 روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ امریکا کے ساتھ اقتصادی و تجارتی مشاورت کی قیادت کریں گے۔ یہ بات چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے جمعرات کو جاری بیان میں بتائی۔ انہوں نے کہا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم 24 سے 27 اکتوبر تک ملائیشیا کا 4 دورہ کریں گے جہاں چین اور …

بیجنگ۔23اکتوبر (اے پی پی):چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ 24 اکتوبر سے ملائیشیا کا 4 روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ امریکا کے ساتھ اقتصادی و تجارتی مشاورت کی قیادت کریں گے۔ یہ بات چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے جمعرات کو جاری بیان میں بتائی۔

انہوں نے کہا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم 24 سے 27 اکتوبر تک ملائیشیا کا 4 دورہ کریں گے جہاں چین اور امریکی فریقین اہم امور پر مشاورت کریں گے جو رواں سال دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت کے دوران طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے کے تحت ہوگی۔