منسک۔9جولائی (اے پی پی):چین اور بیلاروس نے پولینڈ کی سرحد کے قریب مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دیں جو 19 جولائی تک جاری رہیں گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس ضمن میں بیلاروس اور چین کی وزارت دفاع نے بتایا کہ چین اور بیلاروس نے گزشتہ روزمشترکہ فوجی مشقیں شروع کیں،یہ مشقیں نیٹو کے رکن ملک پولینڈ کی سرحد سے محض چند میل (کلومیٹر) کے فاصلے پر منعقد کی گئیں۔
بیلاروس کی وزارت دفاع نے مسیجنگ ایپ ٹیلی گرام پربیلاروس کے سپیشل آپریشنز کمانڈ کے چیف میجر جنرل وادیم ڈینیسنکو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں رونما ہونے والے واقعات تشویشناک ہیں اس لیے ہماری دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے پولینڈ کی سرحد پر واقع بیلاروس کے شہر بریسٹ میں فالکن اسالٹ نامی سے فوجی مشقیں 19 جولائی تک جاری رہیں گی۔ چینی وزارت دفاع نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ چینی فوجی 6 جولائی کو بیلاروس پہنچنے ۔ وزارت نے بیان میں کہا کہ مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد فوجیوں کی ہم آہنگی کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور عملی تعاون کو مضبوط بناناہے۔