چین اور لاؤس مشترکہ تقدیر کے حامل پڑوسی ہیں، چینی صدر کی نو ہم منصب کو مبارکباد

بیجنگ ۔23مارچ (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے تھونگلون کو دوبارہ لاؤس کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد کے پیغام میں کہا ہے کہ چین اور لاؤس دونوں مشترکہ تقدیر کے حامل دوست اور پڑوسی ہیں، ہمیشہ باہمی مفادات پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت کرتے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے زور دیا کہ رواں سال دونوں ممالک ترقی اور احیا ء …

بیجنگ ۔23مارچ (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے تھونگلون کو دوبارہ لاؤس کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد کے پیغام میں کہا ہے کہ چین اور لاؤس دونوں مشترکہ تقدیر کے حامل دوست اور پڑوسی ہیں، ہمیشہ باہمی مفادات پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت کرتے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے زور دیا کہ رواں سال دونوں ممالک ترقی اور احیا ء کے اہم مرحلے سے گزر رہے ہیں اور باہمی فائدہ کی بنیاد پر تعاون کے وسیع تر مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ چینی صدر نے کہاکہ میں چین اور لاؤس کی پارٹیوں اور دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت کا حامل سمجھتا ہوں اور صدر تھونگلون کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے جامع اسٹریٹجک تعاون کی نئی منصوبہ بندی کے لیے کام کرنے کا خواہش مند ہوں ۔