چین اور مصر کے تعلقات باہمی یکجہتی کا نمونہ ہیں، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے ۔

بیجنگ ۔30مئی (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے ۔ سی جی ٹی این کےمطابق شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ مصر عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پہلا عرب اور افریقی ملک ہے۔ گزشتہ 70 سالوں کے دوران چین اور مصر کے تعلقات ترقی پذیر ممالک کے درمیان دوستانہ بقائے باہمی اور یکجہتی کا نمونہ بن چکے ہیں جبکہ چین-عرب اور چین-افریقہ اجتماعی تعاون کے لیے بھی ایک نمونہ سمجھے جاتے ہیں۔

شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ مین چین اور مصر کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں ں اور صدر السیسی کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کو ایک نیا نقطہ آغاز بنانے، روایتی دوستی کو جاری رکھنے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے اور عالمی اور علاقائی امن و ترقی کے حوالے سے مزید تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

صدر السیسی نے کہا کہ مصر اور چین ہر تاریخی مرحلے میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، ہم چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا جائے اور مزید ٹھوس نتائج حاصل کیے جا سکیں، مشترکہ طور پر ایک زیادہ مستحکم اور فعال کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کی جائے جو عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کر سکے اور تمام ممالک کو جامع ترقی کے ثمرات بانٹنے اور مشترکہ طور پر امن و سلامتی حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے۔

دوسری جانب چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی اپنے مصری ہم منصب مصطفی مدبولی کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔