چین اور پاکستان کے درمیان آپٹیکل کیبل پر مشتمل سی پیک ڈیجیٹل انفارمیشن چینل کو فعال کر دیا گیا

بیجنگ ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) چین اور پاکستان کے درمیان آپٹیکل کیبل پر مشتمل سی پیک ڈیجیٹل انفارمیشن چینل کو فعال کر دیا گیا۔چین کے شہر ارومچی میں چھٹی چائنا یورو ایشیاءایکسپو کے دوران چائنا ٹیلی کام گروپ کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ تان یی جون نے کہا کہ رواں سال 13جولائی کو ارومچی سے راولپنڈی تک 2,950 کلو میٹر طویل چائنا پاکستان آپٹیکل کیبل مکمل طور پر مربوط …

بیجنگ ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) چین اور پاکستان کے درمیان آپٹیکل کیبل پر مشتمل سی پیک ڈیجیٹل انفارمیشن چینل کو فعال کر دیا گیا۔چین کے شہر ارومچی میں چھٹی چائنا یورو ایشیاءایکسپو کے دوران چائنا ٹیلی کام گروپ کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ تان یی جون نے کہا کہ رواں سال 13جولائی کو ارومچی سے راولپنڈی تک 2,950 کلو میٹر طویل چائنا پاکستان آپٹیکل کیبل مکمل طور پر مربوط کئے جانے کے بعد اس کی آزمائش بھی کر لی گئی ہے۔اس بڑے ڈیجیٹل چینل کا بڑا حصہ باضابطہ طور مکمل ہو چکا ہے اور اس کا کمرشل استعمال بھی شروع کر دیا گیا جس سے چین اور پاکستان اور عالمی کمیونیکیشن کے درمیان فاصلے سمیٹ گئے ہیں۔