چین بیرون ملک کوئلے سے چلنے والے نئے بجلی گھر نہیں بنانا چاہتا ، صدر شی جن پنگ

بیجنگ۔22ستمبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کی حکومت دیگر ممالک میں کوئلے سے چلنے والے نئے بجلی گھر نہیں بنائے گی۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ اعلان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ اس کی بجائے چین کی طرف سے ترقی پذیر ممالک …

بیجنگ۔22ستمبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کی حکومت دیگر ممالک میں کوئلے سے چلنے والے نئے بجلی گھر نہیں بنائے گی۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ اعلان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ اس کی بجائے چین کی طرف سے ترقی پذیر ممالک کو ماحول دوست توانائی کے حصول کے لیے تعاون فراہم کیا جائے گا۔