دو شنبے۔6جولائی (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے دوشنبے صدارتی محل میں تاجک صدر امام علی رحمان کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔ چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ پہلے کے مقابلہ میں اب تاجکستان زیادہ خوشحال ہے ۔انہوں نے کہا کہ نسلوں سے دوستی ، یکجہتی اور باہمی فائدے پر مبنی چین تاجکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر …
چین تاجکستان ہم نصیب معاشر ہ کی تعمیر دونوں ممالک کا سیاسی فیصلہ ہے، چینی صدر

مزید خبریں
دو شنبے۔6جولائی (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے دوشنبے صدارتی محل میں تاجک صدر امام علی رحمان کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔ چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ پہلے کے مقابلہ میں اب تاجکستان زیادہ خوشحال ہے ۔انہوں نے کہا کہ نسلوں سے دوستی ، یکجہتی اور باہمی فائدے پر مبنی چین تاجکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر دونوں ممالک کا ایک سیاسی فیصلہ ہے، جو وقت کے عمومی رجحان اور دونوں ممالک اور عوام کے مشترکہ مفادات کے عین مطابق ہے۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ نئے حالات میں چین تاجکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ نئے دور میں ایک جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری قائم کی جا سکے اور اعلیٰ نقطہ آغاز سے چین تاجکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تاجکستان کے ساتھ دوستانہ اور باہمی فائدے مند تعاون کو غیر متزلزل طور پر فروغ دیتے رہیں گے،چین تاجکستان کو اس کے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن کرنے،تاجکستان کی قومی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرے گا ۔








