چین روس میڈیا تبادلے کی سالانہ تقریب اختتام پذیر

بیجنگ ۔ 2 نومبر (اے پی پی) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بیجنگ میں اپنے روسی ہم منصب دمتری میدوی دوف کے ساتھ چین روس میڈیا تبادلے کی سالانہ اختتامی تقریب میں شرکت کی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں وزرائے اعظم نے چینی اور روسی میڈیا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے 6 سو سے زائد نمائندوں کے ساتھ مل کر 2 سال میں میڈیا تبادلے کی سرگرمیوں …

بیجنگ ۔ 2 نومبر (اے پی پی) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بیجنگ میں اپنے روسی ہم منصب دمتری میدوی دوف کے ساتھ چین روس میڈیا تبادلے کی سالانہ اختتامی تقریب میں شرکت کی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں وزرائے اعظم نے چینی اور روسی میڈیا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے 6 سو سے زائد نمائندوں کے ساتھ مل کر 2 سال میں میڈیا تبادلے کی سرگرمیوں پر مبنی دستاویزی دیکھی۔ لی کی چیانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دو سال پہلے چین اور روس کے صدور نے میڈیا تبادلے کے سال کا آغاز کیا۔دو سال کی سرگرمیوں سے چین اور روس کے درمیان باہمی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے اور دوستی کو بھی فروغ ملا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین اور روس کے درمیان میڈیا تعاون کا ایک نیا باب کھلے گا جس سے چین روس دوستی، نسل در نسل جاری رہنے کی بنیاد رکھی جائے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply