چین سے طبی سامان کی مزید کھیپ پہنچ گئی ، گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وصول کی چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ، گورنرسندھ

کراچی۔27 مارچ (اے پی پی) ) گورنر عمران اسماعیل نے کراچی ایئر پورٹ پر چین سے پہنچنے والے طبی ساز و سامان کو وفاقی حکومت کی جانب سے وصول کیا ، سامان میں 56000 کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس،این 95 ماسکس اور دیگر طبی سامان شامل ہیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے …

کراچی۔27 مارچ (اے پی پی) ) گورنر عمران اسماعیل نے کراچی ایئر پورٹ پر چین سے پہنچنے والے طبی ساز و سامان کو وفاقی حکومت کی جانب سے وصول کیا ، سامان میں 56000 کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس،این 95 ماسکس اور دیگر طبی سامان شامل ہیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور آج بھی ہمارا دوست کٹھن وقت میں ہماری بھرپور مدد کرررہا ہے جو پاک چین دوستی کا مظہر ہے ، حکومت پاکستان اور عوام چین کی حکومت و عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں -انہوں نے مزید کہا کہ چین سے مزید طبی ساز و سامان جلد پہنچے گا ، کٹس کی دستیابی کے باعث ٹیسٹنگ میں سہولت فراہم ہوگی اور چین کے تعاون سے صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں اس ضمن میں متعلقہ حکام انھیں جاری صورتحال سے وقتا فوقتا آگاہ بھی کررہے ہیں ۔گورنرسندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہ کر کروناوائرس پر کنٹرول کرنے کی حکومتی کاوشوں کو کا میاب بنائیں ۔