بیجنگ ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی غربت میں کمی کے لئے بڑا کردار ادا کرے گا۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین غربت کے خاتمے کے لئے ایک متحرک اور طاقتور قوت ہے۔چین اپنے تجربات کا اشتراک کرے گا اور پائیدار ترقی کے لئے 2030ءایجنڈے …
چین عالمی غربت میں کمی کے لئے بڑا کردار ادا کرے گا، چینی نائب وزیر اعظم
بیجنگ ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی غربت میں کمی کے لئے بڑا کردار ادا کرے گا۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین غربت کے خاتمے کے لئے ایک متحرک اور طاقتور قوت ہے۔چین اپنے تجربات کا اشتراک کرے گا اور پائیدار ترقی کے لئے 2030ءایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے دوسرے ملکوں کے ساتھ تعاون کو بہتر بنائے گا۔









