بیجنگ ۔ 26 اپریل (اے پی پی) چینی دارلحکومت بیجنگ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے عالمی تعاون کے دوسرے اعلی سطحی فورم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے "بہتر مستقبل کے لیے دی بیلٹ اینڈ روڈ کو مل کر تعمیر کیا جائے" کے عنوان سے تقریر کی۔انہوں نے کہا کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کا مقصد انٹرکنکشن اور باہمی تعاون کے …
چین محصولات کو مزید کم کرے گا،مختلف قسم کی غیرٹیرف رکاوٹوں کوختم کرکےچینی مارکیٹ کے دروازے مزید کھولے گا،چینی صدر شی جن پنگ

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 26 اپریل (اے پی پی) چینی دارلحکومت بیجنگ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے عالمی تعاون کے دوسرے اعلی سطحی فورم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے "بہتر مستقبل کے لیے دی بیلٹ اینڈ روڈ کو مل کر تعمیر کیا جائے” کے عنوان سے تقریر کی۔انہوں نے کہا کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کا مقصد انٹرکنکشن اور باہمی تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی ہے، تمام فریقین کی مشترکہ کوششوں کی بنا پرپہلے فورم سے حاصل کردہ نتائج کو کامیابی سے نافذ کیا گیا ہے۔ شی جن پنگ نے نے کہا کہ چین محصولات کو مزید کم کرے گا ،مختلف قسم کی غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کر کے چینی مارکیٹ کے دروازے مزید کھولے گا اور دنیا کے مختلف ممالک کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کا خیرمقدم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین تجارتی منافع کے لیے خاص جستجو نہیں کرتا ، چین دوسرے ممالک سے اعلیٰ معیارکی زرعی مصنوعات اور سروسسز کو درآمد کرنے کا خواہشمند ہے اور متوازن تجارتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کوشش کرے گا۔چینی صدر نے کہا کہ علمی اثاثہ جات کے تحفظ پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے، چین کاروباری ماحول کو بہتر سے بہتر بنائے گا، علمی جائیداد کے تحفظ کے لیے قانونی نظام کو بہتر بنائیگا ، قانون نافذ کرنے کی سرگرمیوں کو مضبوط کرے گا، غیر ملکی دانشورانہ ملکیت کے جائز حقوق اور مفادات کاتحفظ کرے گا ، ٹیکنالوجی کی جبری منتقلی کو ترک کریگا، تجارتی رازوں کی حفاظت پر زور دے گا اور علمی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کاری ضرب لگائے گا۔ چین مارکیٹ کے اصولوں اور متعلقہ قوانین و ضوابط کی بنیاد پر مبنی بین الاقوامی تکنیکی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دے گا۔واضح رہے کہ اس وقت تک چین نے 150سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کے حوالے سے تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔








