چین میں استعمال شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری 749.7 بلین یوآن رہی،چینی وزارت تجارت

144
چین میں استعمال شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری 749.7 بلین یوآن رہی،چینی وزارت تجارت

بیجنگ۔15دسمبر (اے پی پی):چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ جنوری سے نومبر 2024 کے دوران ملک بھر میں 52,379 نئے غیر ملکی سرمایہ کاری والے ادارے قائم کیے گئے، جن میں سالانہ بنیاد پر 8.9 فیصد زیادہ ہوا ہے۔ استعمال شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی اصل رقم 749.7 بلین یوآن رہی جس میں سالانی بنیادوں پر 27.9 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

صنعتوں کے لحاظ سے، مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا اصل استعمال 202.5 بلین یوآن رہا اور سروس انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حقیقی استعمال 528.83 بلین یوآن رہا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی، سنگاپور اور سوئٹزرلینڈ سے چین میں حقیقی سرمایہ کاری میں بالترتیب 10.9 فیصد ، 4.8فیصد ، اور 4فیصد کا اضافہ ہوا۔