بیجنگ ۔ 26 اگست (اے پی پی) چین میں فوج کے اعلی جنرل کو رشوت ستانی کے خلاف جاری مہم کے تحت گرفتار کر لیا گیا ۔ ذرائع ابلاغ نے ہانگ کانگ کے ایک اخبار ساﺅتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے حوالہ سے بتایا کہ 62 سالہ فوجی جنرل اور ڈپٹی چیف آف دی جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ جنرل وانگ جیان پینگ کو فوجی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر گرفتا رکیاگیا ہے …
چین میں رشوت ستانی کے خلاف مہم، فوجی جرنیل گرفتار
بیجنگ ۔ 26 اگست (اے پی پی) چین میں فوج کے اعلی جنرل کو رشوت ستانی کے خلاف جاری مہم کے تحت گرفتار کر لیا گیا ۔ ذرائع ابلاغ نے ہانگ کانگ کے ایک اخبار ساﺅتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے حوالہ سے بتایا کہ 62 سالہ فوجی جنرل اور ڈپٹی چیف آف دی جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ جنرل وانگ جیان پینگ کو فوجی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر گرفتا رکیاگیا ہے انہیں کمیونیسٹ پارٹی کے انسپیکٹر ڈسپلین نے گرفتار کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جنرل وانگ کی اہلیہ اور سیکرٹری کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ فوج کے جنرل پر ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحائف وصول کرنے کے الزام کی تحقیقات کے ضمن میں مزید دو افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس طرح وانگ بھی صدر شی جن پنگ کی رشوت ستانی کے خلاف مہم میں گرفتار کئے جانے والے کئی افسران میں سے ایک ہیں ۔








