چین میں صنعتی منافع میں جون کے دوران مزید کمی

بیجنگ۔27جولائی (اے پی پی):چین میں صنعتی منافع میں رواں سال جون کے دوران مزید کمی واقع ہوئی جس کی وجہ پیداواری قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے باعث کاروباری منافع پر دباؤ ، مقامی سطح پر کمزور طلب اور عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال ہے۔رائٹرز کے مطابق جون میں صنعتی کمپنیوں کے منافع میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.3 فیصد کمی ہوئی جبکہ مئی میں صنعتی منافع …

بیجنگ۔27جولائی (اے پی پی):چین میں صنعتی منافع میں رواں سال جون کے دوران مزید کمی واقع ہوئی جس کی وجہ پیداواری قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے باعث کاروباری منافع پر دباؤ ، مقامی سطح پر کمزور طلب اور عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال ہے۔رائٹرز کے مطابق جون میں صنعتی کمپنیوں کے منافع میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.3 فیصد کمی ہوئی جبکہ مئی میں صنعتی منافع میں کمی کی شرح 9.1 فیصد رہی تھی۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران سرکاری کمپنیوں کے منافع میں 7.6 فیصد کمی ہوئی جبکہ نجی شعبے کی کمپنیوں کے منافع میں 1.7 فیصد اور غیر ملکی کمپنیوں کے منافع میں 2.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، یہ اعداد و شمار ان کمپنیوں پر لاگو ہوتے ہیں جن کی سالانہ آمدن کم از کم 2 کروڑ یوآن (2.8 ملین ڈالر) ہے۔

جنوری سے جون کے دوران صنعتی منافع میں 1.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، صنعتی منافع میں کمی کی بنیادی وجہ پیداواری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ،مقامی طلب کی کمزوری اور غیر یقینی بین الاقوامی تجارتی صورتحال ہے۔

تجزیہ کار یو ویننگ نے کہاکہ چین کو بدلتے ہوئے عالمی حالات میں مارکیٹ کو فروغ دینا ہوگا، مقامی سرکولیشن کو وسعت دینا ہوگی اور صنعتی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانا ہوگا۔اقتصادی ماہر لو ژے نے کہاکہ حکومت کی ٹریڈ اِن اسکیم اور قیمتوں میں مسابقت کے خلاف اقدامات سے منافع میں بہتری آ سکتی ہے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔