چین میں موسلادھار بارش، ٹرین سروس معطل، ہائی الرٹ جاری

111
Heavy rainfall
Heavy rainfall

بیجنگ۔30جولائی (اے پی پی):چین کے شمالی اور مغربی اضلاع میں موسلادھار بارش کے باعث ہائی( اورنج )الرٹ جاری کر دیا گیا اور ضلع ٹونگ زو اور میون کے درمیان ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے ۔ شنہوا کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیابی شب تیز بارش ہوئی ، منگل کی صبح 10 بجے تک شہر میں اوسط 42.9 ملی میٹر بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش ضلع چانگپنگ میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکام نے ضلع شیجنگ شان، ہیڈیان، مینٹوگو، چانگپنگ اور ہوایرو میں ہائی(اورنج) الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ضلع ٹونگ زو اور میون کے درمیان ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے ۔بیجنگ واٹر اتھارٹی اور بیجنگ میٹرولوجیکل سروس نے مشترکہ طور پر فلڈ انتباہ جاری کیا ہے کیونکہ مضافاتی اضلاع میون، پنگگو، یانکنگ اور ہوارو میں خطرہ زیادہ ہے۔ انہوں نے ضلع چاؤیانگ، فینگٹائی، شیجنگ شان، ہیڈیان، ٹونگ زو، چانگپنگ اور ڈیکسنگ کے لیے بھی وارننگ جاری کی ہے ۔