چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا منگولیا کے خود مختار علاقے کا دورہ ، چین کے صوبوں کے ساتھ کثیر جہتی تعاون کو گہرا کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

بیجنگ۔10اگست (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے منگولیا کے خود مختار علاقے کا نتیجہ خیز دورہ کیا ،انہوں نے چین کے صوبوں کے ساتھ کثیر جہتی تعاون کو گہرا کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اہم تبادلوں کے تناظر میں اس دورے نے منگولیا کے بھرپور ثقافتی ورثے، اقتصادی طاقتوں اور ماحولیاتی کامیابیوں کے بارے میں قابل قدر بصیرت فراہم کی۔ اتوارکو سفارت خانہ …

بیجنگ۔10اگست (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے منگولیا کے خود مختار علاقے کا نتیجہ خیز دورہ کیا ،انہوں نے چین کے صوبوں کے ساتھ کثیر جہتی تعاون کو گہرا کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اہم تبادلوں کے تناظر میں اس دورے نے منگولیا کے بھرپور ثقافتی ورثے، اقتصادی طاقتوں اور ماحولیاتی کامیابیوں کے بارے میں قابل قدر بصیرت فراہم کی۔

اتوارکو سفارت خانہ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران پاکستانی سفیر نے گورنر وانگ لکشیا کے ساتھ قابل تجدید توانائی، لائیو سٹاک، ماحولیاتی بحالی اور عوام کے درمیان تبادلے میں تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کے حوالہ سے بات چیت کی۔ انہوں نے طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے منگولیا کے خارجہ امور کے دفتر کے سینئر حکام سے بھی ملاقات کی۔سفیر نے خطے کے سرکردہ اداروں کے ساتھ دو طے شدہ کاروباریگول میز کانفرنسز کی صدارت بھی کی جس میں اسٹیل اور تانبے کی کان کنی، گہری ریفائننگ اور زراعت اور مویشی بافی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ انہوں نے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے منظر نامے، پالیسی میں سہولت کاری اور خصوصی مراعات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ پاکستانی سفیر نے انہیں آئندہ دو طرفہ سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں مدعو کیا جس میں وزیراعظم کے آئندہ دورے کے دوران ستمبر میں بیجنگ میں ہونے والی پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس بھی شامل ہے۔

اس پروگرام میں ہونڈر کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز، منگولیا میوزیم، اور ییلی گروپ کی ڈیری سہولیات کا دورہ بھی شامل ہے، جس میں علمی، ثقافتی اور تجارتی روابط کو بڑھانے میں مشترکہ دلچسپی کی نشاندہی کی گئی۔پاکستانی سفیر نے ہونڈر کالج کے "مسعود خان ہال” میں پائیدار پاک چین دوستی کو خراج تحسین پیش کیا اور راک آرٹ ریسرچ سینٹر میں اہم تحقیق کا مشاہدہ کیا۔

ماحولیاتی تعاون کے تناظر میں سفیر نے ریگستان پر قابو پانے کے منصوبوں کا مشاہدہ کیا جس میں مینگکائو کمپنی کا نشیبی زمینوں کی بحالی کا کام بھی شامل ہے اور پاکستان کی سبز ترقی اور موسمیاتی لچک کی کوششوں میں مدد کے لیے ایسی اختراعات کو اپنانے پر تبادلہ خیال کیا۔دورے کے اختتام پر سفیر نے مقامی میڈیا کے ساتھ بات چیت کی اور چین کے ماحولیاتی تہذیب کے وژن کے تحت منگولیا کی نمایاں پیشرفت کی تعریف کی جس نے سدا بہار اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے فریم ورک کے تحت مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے خطے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پاکستان کی تیاری کی توثیق کی۔