چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سمیت 8 شخصیات کو "تمغہ برائے شاندار سفیر” سے نوازا گیاہے۔سی جی ٹی این کے مطابق بیجنگ میں پیر کو "تمغہ برائے شاندار سفیر ” کی تقریبِ تقسیم کا انعقاد کیا گیا
چین میں پاکستانی سفیر سمیت 8 شخصیات کو "تمغہ برائے شاندار سفیر” دیا گیا

مزید خبریں
بیجنگ۔18مئی (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سمیت 8 شخصیات کو "تمغہ برائے شاندار سفیر” سے نوازا گیاہے۔سی جی ٹی این کے مطابق بیجنگ میں پیر کو "تمغہ برائے شاندار سفیر ” کی تقریبِ تقسیم کا انعقاد کیا گیا جس میں چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سمیت 8 شخصیات کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس اقدام کا مقصد چین اور دیگر ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے فروغ میں مذکورہ شخصیات کی نمایاں خدمات کو سراہنا ہے ۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں چین میں پاکستان، قازقستان، سعودی عرب اور کولمبیا کے موجودہ سفرا کے علاوہ روس، کمبوڈیا، چاڈ اور یوراگوئے کے سابق سفیر بھی شامل ہیں۔








