بیجنگ ۔ 7 اگست (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے بیجنگ کے ایک مقامی ہوٹل میں 2 روزہ نیپالی فوڈ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد چین اور نیپال کے درمیان سفارتی تعلقات کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر کیاگیا۔ چین میں نیپال کے سفیرلیلا مانی پاﺅدیال نے تقریب کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر ان …
چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد کی 2 روزہ نیپالی فوڈ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 7 اگست (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے بیجنگ کے ایک مقامی ہوٹل میں 2 روزہ نیپالی فوڈ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد چین اور نیپال کے درمیان سفارتی تعلقات کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر کیاگیا۔ چین میں نیپال کے سفیرلیلا مانی پاﺅدیال نے تقریب کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر مہمان اور سفارتی نمائندے بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیپالی فوڈ فیسٹیول چینی عوام کےلئے خوش خوراکی اور مختلف روایتی کھانوں کے ذائقے سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔








