چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد کی میڈیا سے گفتگو

بیجنگ ۔ 20 فروری (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اور دونوں ممالک کے باہمی رابطے اور دوستی ہمیشہ قابل فخر اور مستحکم رہی ہے، پاکستانی عوام چین کو ہمیشہ سے ہی ایک انتہائی قابل اعتماد دوست ملک سمجھتے ہیں۔ بدھ کو چین کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین کی ترقی و …

بیجنگ ۔ 20 فروری (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اور دونوں ممالک کے باہمی رابطے اور دوستی ہمیشہ قابل فخر اور مستحکم رہی ہے، پاکستانی عوام چین کو ہمیشہ سے ہی ایک انتہائی قابل اعتماد دوست ملک سمجھتے ہیں۔ بدھ کو چین کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین کی ترقی و خوشحالی باعث فخر ہے اور پاکستان چین کے ساتھ مل کر اپنے مستقبل کو خوشحال بنانے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019ءپاکستان اور چین دونوں ممالک کے لئے انتہائی اہم سال ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ چین نے گزشتہ40 سال اور بالخصوص صدر شی جن پنگ کی قیادت میں قابل فخر حد تک ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری چین میں اب تک کی تعیناتی کے عرصہ میں پاکستان کے مختلف سربراہان ریاست و حکومت نے 8 مرتبہ چین کے دورے کئے ہیں لیکن سب سے اہم دورہ وزیراعظم عمران خان نے 2 نومبر 2018ءکو کیا تھا اور اس موقع پر انہوں نے چین میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائش میں بھی شرکت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ سے پاک چین دو طرفہ تعاون و شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا موقع ملا ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے باہمی دوروں سے باہمی تعلقات میں وسعت اور استحکام آیا ہے۔

Leave a Reply