چین میں چھ ماہ کے دوران ریلوے کے ذریعے 2 ارب مسافروں کے سفر کا ریکارڈ

چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے مجموعی طور پر 2 ارب 34 کروڑ 80 لاکھ مسافروں نے سفر کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔

بیجنگ ۔13جولائی (اے پی پی):چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے مجموعی طور پر 2 ارب 34 کروڑ 80 لاکھ مسافروں نے سفر کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔ یہ کسی بھی سال کی پہلی ششماہی میں مسافروں کی تعداد کا نیا تاریخی ریکارڈ ہے۔سال کی پہلی ششماہی کے دوران ریلوے انتظامیہ نے سپرنگ فیسٹیول، چھنگ منگ، لیبر ڈے اور ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے موقع پر مسافروں کی آمدورفت کا کامیابی سے انتظام کیا اور تعطیلات میں سفر کرنے والوں کی ضروریات پوری کیں۔ یکم مئی کو ملک بھر میں 2 کروڑ 48 لاکھ 44 ہزار مسافروں نے ریلوے کے ذریعے سفر کیا، جو یومیہ مسافروں کی تعداد کا نیا تاریخی ریکارڈ ہے۔پہلی ششماہی کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک ہزار 797 سیاحتی ٹرینیں چلائی گئیں، جو گزشتہ سال کی نسبت 84.8 فیصد زیادہ ہیں۔ چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ نے مختلف علاقوں میں منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں اور نمائشوں کی ضروریات کے مطابق خصوصی ٹرینوں کا بھی انتظام کیا۔ اس مقصد کے لیے 445 خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں، جس سے راستے میں آنے والے علاقوں میں ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کے ساتھ مقامی کھپت کو بھی مؤثر انداز میں فروغ ملا۔

مزید خبریں