بیجنگ ۔ 8 فروری (اے پی پی) چین میں وبائی صورت اختیار کرنے والے کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 86 افراد کی ہلاکتکے بعد مجموعی تعداد 722 ہو گئی۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 86 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 722 ہو گئی جبکہ مزید 3 ہزار …
چین میں کرونا وائرس سے مزید 86 افراد ہلاک

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 8 فروری (اے پی پی) چین میں وبائی صورت اختیار کرنے والے کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 86 افراد کی ہلاکتکے بعد مجموعی تعداد 722 ہو گئی۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 86 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 722 ہو گئی جبکہ مزید 3 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری جانب جاپان میں لنگرانداز بحری جہاز میں مزید 41 افراد میں وائرس کی تصدیق ہونےکے بعد جہاز میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد61 ہو گئی ہے جبکہ دیگر افراد کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ چین کے حکام نے کرونا کی وبا بڑے پیمانے پر پھیلنے کے بعد دوسرے ممالک سے چہرے کو ڈھانپنے کے لیے ماسک مہیا کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔








