چین میں 139ویں کینٹن فیئر کے پہلے مرحلے کی آف لائن نمائش اختتام پذیر ہو گئی۔ پہلے مرحلے کی نمائش میں چین کے جدید صنعتی نظام کی تخلیقی کامیابیاں پیش کی گئیں اور غیر ملکی خریداروں کی تعداد کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا جس سے چین کی غیر ملکی تجارت کی لچک اور توانائی کی بھرپور عکاسی ہوئی ہے۔
چین میں کینٹن فیئر کے پہلے مرحلے کی آف لائن نمائش اختتام پذیر

مزید خبریں
بیجنگ۔20اپریل (اے پی پی):چین میں 139ویں کینٹن فیئر کے پہلے مرحلے کی آف لائن نمائش اختتام پذیر ہو گئی۔ پہلے مرحلے کی نمائش میں چین کے جدید صنعتی نظام کی تخلیقی کامیابیاں پیش کی گئیں اور غیر ملکی خریداروں کی تعداد کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا جس سے چین کی غیر ملکی تجارت کی لچک اور توانائی کی بھرپور عکاسی ہوئی ہے۔سی جی ٹی این کے مطابق موجودہ کینٹن فیئر کے پہلے مرحلے کی نمائش کا رقبہ 5 لاکھ 20 ہزار مربع میٹر تھا ۔
نمائش میں اے آئی ذہین آلات، ڈرونز اور نیو انرجی گاڑیوں سمیت نئی مصنوعات پیش کی گئیں جو انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ، نیو انرجی اور اعلی درجے کے سازو سامان سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں ، جو چین کے جدید صنعتی نظام کی جدت طرازی اور ترقی کی صلاحیت کو مکمل طور پر ظاہر کرتی ہیں۔ موجودہ نمائش میں 324 نئی پراڈکٹس کی لانچنگ کی گئی ، جس سے کمپنیوں کو موثر رابطہ سازی کا پلیٹ فارم فراہم ہوا ۔
نمائش میں 216 ممالک اور خطوں سے 1 لاکھ 67 ہزار غیر ملکی خریداروں نے شرکت کی جو پچھلی نمائش کے مقابلے میں 5.9 فیصد زیادہ ہے۔ رواں سال کینٹن فیئر کے دوسرے مرحلے کی آف لائن نمائش کا موضوع "معیاری گھریلو سامان ” ہے جو 23 سے 27 اپریل تک منعقد کی جائے گی۔








