چین میں 2025 کے دوران ریلوے مسافروں کی تعداد 4.5 ارب ، مال برداری کا حجم 5.27 ارب ٹن سے متجاوز

بیجنگ۔8جنوری (اے پی پی):چین میں سال 2025 کے دوران ریلوے مسافروں کی تعداد 4.5 ارب سے تجاوز کر گئی۔شنہوا کے مطابق سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ چین کے ریلوے نظام نے 2025 کے دوران 4.59 ارب مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کیں جو ریلوے ٹرانسپورٹ کے مسلسل وسیع اور جدید ہوتے نظام کی عکاسی کرتا ہے۔جمعرات کو منعقد ہونے والی قومی ریلوے ورک کانفرنس کے مطابق مسافروں …

بیجنگ۔8جنوری (اے پی پی):چین میں سال 2025 کے دوران ریلوے مسافروں کی تعداد 4.5 ارب سے تجاوز کر گئی۔شنہوا کے مطابق سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ چین کے ریلوے نظام نے 2025 کے دوران 4.59 ارب مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کیں جو ریلوے ٹرانسپورٹ کے مسلسل وسیع اور جدید ہوتے نظام کی عکاسی کرتا ہے۔جمعرات کو منعقد ہونے والی قومی ریلوے ورک کانفرنس کے مطابق مسافروں کی تعداد میں سال بہ سال بنیاد پر 6.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مال برداری کا حجم 2025 میں 5.27 ارب ٹن سے تجاوز کر گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے سربراہ سونگ شیوڈے نے بتایا کہ چین میں فعال ریلوے لائنوں کی مجموعی لمبائی 1 لاکھ 65 ہزار کلومیٹر تک پہنچ چکی ہے جبکہ تیز رفتار ریلوے لائنوں کی لمبائی 50 ہزار کلومیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسافر ٹرن اوور، مال برداری کے حجم اور ٹرانسپورٹ کی کثافت سمیت اہم اشاریے بدستور دنیا میں بلند ترین سطح پر ہیں۔ سونگ شیوڈے کے مطابق چین تیز رفتار، بلند سطح مرتفع، سرد علاقوں اور بھاری مال بردار ریلوے ٹیکنالوجیز میں عالمی قیادت برقرار رکھے ہوئے ہے اور مسلسل بہتر ہوتا جدید ریلوے انفراسٹرکچر نظام ملک کی اعلیٰ معیار کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر رہا ہے۔